طالبان کا گڑھ سمجھے جانے والے قندھار میں طالبان کے خلاف مظاہرہ

Ad Code

Responsive Advertisement

طالبان کا گڑھ سمجھے جانے والے قندھار میں طالبان کے خلاف مظاہرہ

 

طالبان کا گڑھ سمجھے جانے والے قندھار میں طالبان کے خلاف مظاہرہ

Demonstration against the Taliban in Kandahar, considered a Taliban stronghold


قندھار: 
طالبان کا اصل گڑھ سمجھے جانے والے قندھار میں طالبان کے خلاف احتجاج و مظاہرہ کیا گیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے افغانستان میں قابض ہونے کے بعد پورے ملک میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے لیکن اب طالبان کے خلاف قندھارمیں ہزاروں افراد نے احتجاج کیا جو ان کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

طالبان کی جانب سے قندھار میں شہریوں کو ایک سابقہ فوجی کالونی کو 3 دن میں خالی کرنے کا حکم دیا گیا جس کے نتیجے میں 3 ہزارسے زائد خاندانوں نے گورنرہاؤس کے سامنے اس حکم کے خلاف مظاہرے کیے جس میں بچے بڑے سب شامل تھے۔

مظاہرین نے احتجاج کے دوران نے گورنر ہاؤس کے سامنے سے گزرنے والی اہم سڑک کو بلاک کردیا تھا تاہم طالبان کی جانب سے ایک سابقہ فوجی کالونی کو خالی کروانے کی وجہ سامنے تاحال نہیں آئی۔

طالبان کی جانب سے جس کالونی کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے اس کالونی میں زیادہ تر خاندانوں کا تعلق سابقہ فوجی افسران سے ہے۔ جن میں کئی ریٹائرڈ جرنیل بھی شامل ہیں۔


Demonstration against the Taliban in Kandahar, considered a Taliban stronghold

Post a Comment

0 Comments