ترکیہ: صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ جاری

Ad Code

Responsive Advertisement

ترکیہ: صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ جاری

 

ترکیہ: صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ جاری

<

انقرہ: پہلے مرحلے میں کسی بھی امیدوار کے 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل نہ کرپانے کے باعث ترکیہ میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں رائے شماری کی جا رہی ہے اور ایسا 100 سال میں پہلی بار ہوا کہ صدارتی الیکشن دوسرے مرحلے میں داخل ہوئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ میں صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں صدر طیب اردوان اور اپوزیشن رہنما کمال قلیچ دار اوغلو کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی ووٹنگ 5 بجے تک جاری رہے گی۔

یاد رہے کہ 14 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں 90 فیصد ووٹر ٹرن آؤٹ ہونے کے باوجود کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹس حاصل نہ کرسکا تھا۔

صدر طیب اردوان کو اپنے مخالف امیدوار پر 5 پوائنٹس کی برتری حاصل تھی لیکن وہ 50 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں ایک فیصد سے بھی کم ووٹ کی دوری پر رہ گئے تھے۔

صدر اردوان کے مدمقابل کمال قلیچ دار اوغلو نے 44.89 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔

صدارتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں 5 فیصد ووٹ حاصل کرنے والے سنان اوغنان نے دوسرے مرحلے میں صدر اردوان کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں اس طرح دوسرے مرحلے میں صدر اردوان کی جیت کے کافی روشن امکانات ہیں۔


Post a Comment

0 Comments