Money laundering case; Jacqueline was in big trouble
منی لانڈرنگ کیس؛ جیکلین بڑی مشکل میں پھنس گئیں
بھارتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جیکلین فرنانڈیز کو آج منی لانڈرنگ کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا تھا تاہم وہ ریاست تمل ناڈو کے پہاڑی علاقے اوٹی میں اپنی نئی آنے والی فلم کے لیے شوٹنگ میں مصروف ہونے سبب نہ آسکیں۔ ای ڈی نے طلبی کا نیا نوٹس جاری کردیا ہے۔
نئے نوٹس کے مطابق جیکلین فرنانڈز کو بروز پیر 18 اکتوبر کو پیش ہو کر کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس سے قبل 14 اکتوبر کو کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ نورا فتیحی کو بھی اس کیس کے سلسلے میں طلب کر کے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔
ایجنسی ای ڈی گرفتار ملزمان چندرا شیکھر اور ان کی اہلیہ اداکارہ لینا پال کے خلاف منی لانڈرنگ اور فراڈ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ جیکلین فرنانڈز اور نورا فتیحی کے چندرا شیکھر اور ان کی اہلیہ سے قریبی تعلقات ہیں جس کی وجہ سے ایجنسی نے اپنی تحقیقات کا دائرہ کار بالی وڈ کی اداکاراؤں تک پھیلا دیا ہے۔
0 Comments