آریان کی گرفتاری نے شاہ رخ خان کی نیندیں اڑادیں

Ad Code

Responsive Advertisement

آریان کی گرفتاری نے شاہ رخ خان کی نیندیں اڑادیں

 Aryan's arrest put Shah Rukh Khan to sleep

آریان کی گرفتاری نے شاہ رخ خان کی نیندیں اڑادیں

Aryan's arrest put Shah Rukh Khan to sleep

نئی دہلی: 
منشیات کیس میں آریان خان کی گرفتاری نے شاہ رخ خان کی راتوں کو نیندیں اڑادی ہیں۔

ویسے تو دنیا بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو کنگ خان کے نام سے جانتی ہے، اداکار کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے، صرف بالی ووڈ ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں شاہ رخ خان کے کروڑوں مداح اور دوست ہیں تاہم اس کے باوجود بیٹے آریان خان کی گرفتاری نے اداکار کو مشکلات کا شکار کردیا ہے۔

بالی ووڈ رپورٹس کے مطابق آریان خان کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان نے کھانا، پینا چھوڑ دیا ہے اور ان کی نیندیں اڑ گئی ہیں، شاہ رخ خان کے ایک قریبی دوست جو پروڈیوسر ہیں انکشاف کیا کہ بیتے کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان بمشکل چند گھنٹے ہی سوپاتے ہیں، وہ چاہے جتنے ہی بڑے اسٹار ہوں لیکن آریان خان کی گرفتاری کے بعد وہ انتہائی بے یارو مددگار ہیں اور اندر سے ٹوٹ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ انسداد منشیات کے ادارے نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو کروز شپ سے حراست میں لیا تھا، منشیات کیس میں گرفتار آریان اس وقت نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی تحویل میں ہیں جب کہ عدالت ان کی ضمانت بھی مسترد کرچکی ہے۔

Post a Comment

0 Comments