ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ کیلئے مقام کا انتخاب ہوگیا؟

Ad Code

Responsive Advertisement

ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ کیلئے مقام کا انتخاب ہوگیا؟

 

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان ورلڈکپ میچ کے مقام کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان ورلڈکپ میچ کے مقام کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان اب بھارت کے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلنے پر راضی ہوگیا ہے، ایشیاکپ پر پاکستان کی جانب سے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل ماننے کے بعد پاکستان نے بھی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت میں ورلڈکپ میچز کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

ایشیاکپ 2023 میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، جس کے ابتدائی 4 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل سمیت بقیہ میچز لنکن سرزمین پر شیڈول ہوں گے لیکن ایونٹ کا میزبان پی سی بی ہی ہوگا۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دھمکی دی تھی کہ اگر ان کے ہائبرڈ ماڈل کو قبول نہ کیا گیا تو وہ ایشیاکپ اور اس کے بعد بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ کا بائیکاٹ کر دے گا۔

یاد رہے کہ یہ 2016 کے بعد پہلی پہلا موقع ہوگا جب روایتی حریف پاکستان اور بھارت ہندوستان کی سرزمین پر آمنے سامنے ہوں گے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ورلڈکپ کے زیادہ تر میچز چنئی اور حیدرآباد میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ 2023 کا ہائی وولٹیج مقابلہ 15 اکتوبر کو شیڈول ہے تاہم ابتدائی اطلاعات میں میچ کے مقام کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments