سعودی عرب میں اتوار کے روز ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل

Ad Code

Responsive Advertisement

سعودی عرب میں اتوار کے روز ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل

 

سعودی عرب میں اتوار کے روز ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل

ریاض: سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے بروز اتوار ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ چاند نظر آنے کی صورت میں شہادت مقامی عدالت میں درج کرائیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو اسلامی سال کے آخری ماہ کا چاند دیکھا جائے گا۔ عوام سے درخواست ہے کہ چاند دیکھنے کا خصوصی اہتمام کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چاند آنکھوں سے بھی دیکھا جائے اور جو ٹیلی اسکوپ سے دیکھنا چاہیں اس کی بھی اجازت ہوگی۔ چاند نظر آنے کی صورت میں فوری طور پر اپنی گواہی کا اندراج کرائیں۔

سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک  میں ذوالحجہ کا چاند 18 جون کو نظر آنے کا امکان ہے اور اس حساب سے حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ بروز منگل 27 جون اور عیدالاضحی 28 جون کو متوقع ہے۔

اسی طرح پاکستان میں بھی عیدالاضحیٰ ممکنہ طور پر 28 یا 29 جون کو ہوسکتی ہے۔

ذو الحجہ وہ بابرکت مہینا ہے جس میں اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک حج کے فریضے کو انجام دیا جاتا ہے۔ جس کے لیے دنیا بھر سے مسلمان جوق در جوق سعودی عرب پہنچتے ہیں۔

علاوہ ازیں اسی ماہ قربانی کی جاتی ہے جو اللہ کے نبی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی حکم ربانی کی بجا آوری میں اپنے بیٹے اسماعیل علیہ السلام کو قربان کرنے کی یاد میں کی جاتی ہے۔

عالمین کے پرودرگار نے حضرت ابراہیم کو سخت امتحان میں پورا اترتے پایا تو معجزے سے بیٹے حضرت اسماعیل کی جگہ چھری پھیرنے کے عین وقت دنبہ نمودار ہوگیا تھا۔

اس واقعے کی یاد میں مسلمان ہر سال ذوالحجہ کو اونٹ، گائے، بکرا یا دنبے کی قربانی دیتے ہیں۔


Post a Comment

0 Comments