آپ کی جیب میں سماجانے والا اڑن کیمرہ

Ad Code

Responsive Advertisement

آپ کی جیب میں سماجانے والا اڑن کیمرہ

 

آپ کی جیب میں سماجانے والا اڑن کیمرہ

پالو آلٹو، کیلیفورنیا: خوب سے خوب تر ڈرون کیمروں کی تیاری میں اب ایک نئے اڑن کیمرے کی آمد ہوئی ہے جو آپ کی جیب میں سماسکتا ہے۔ اس کا وزن 125 گرام ہے اور پہلے سے پروگرام شدہ راہ پر چل کر شاندار ویڈیو بناتا ہے۔

مٹھی میں سماجانے والا ’ہوور کیمرہ ایکس ون‘ اڑنے میں تین سیکنڈ لگاتا ہے اور یوں کوئی یادگار لمحہ کیمرے کے آنکھ سے اوجھل نہیں رہ سکتا۔ ویڈیو فوٹیج کو ایک نیا رخ دینے کے لیے اس میں فلائٹ کے پانچ راستے پہلے سے ہی طے یا پروگرام کئے جاسکتے ہیں جن میں سر کے اوپر(اوورہیڈ) کی پرواز، تعاقب، گول گھومنا یا آربٹ اور منڈلانے کے آپشن شامل ہیں۔

اپنے طاقتور کیمرے کی بدولت یہ سینما کوالٹی کی شاندار ویڈیو بناتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یوٹیوبرز، شوقیہ ویڈیو گرافر اور تقاریب کی مؤثر ریکارڈنگ کرسکتا ہے۔ اپنی اختراع اور ڈیزائننگ کی بنا پر ہوور کیمرہ ایکس ون کو کئی ایوارڈ مل چکے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ڈرون کیمرے کو اڑاناا اور قابو کرنا بہت ہی آسان ہے۔

یوٹیوب سے وابستہ ممتاز افراد نے اس اہم ایجاد کو استعمال کیا ہے اور سراہا ہے۔ اس میں ہوور پوزیشن میں یہ مسلسل ایک ہی مقام پر ٹھہر کر ویڈیو یا سیلفی بناتا ہے۔ دوسری جانب آگے اور پیچھے، دائیں اور بائیں اس کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹے تک ہوسکتی ہے۔ اس کا کمپیوٹر وژن الگورتھم اڑن کیمرے کو اپنی راہ سے بھٹکنے نہیں دیتا۔

تیز ہوا میں ہموار رکھنے کے لیے اسٹیبلائزیشن کے کئی فیچر اس میں شامل ہیں اور یوں وہ دائیں بائیں ڈولنے سے بچ رہتا ہے۔ ایچ ڈی اور ایچ ڈی آر ویڈیو کا حامل ڈرون کیمرہ اس وقت آزمائشی مراحل میں ہے اور اس کی تعارفی قیمت 329 ڈالر رکھی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments