ایمسٹر ڈیم: نیدرلینڈ کے میونسپل ادارے نے ساحل پر سرعام جنسی عمل کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’سن باتھ‘ کی اجازت ہوگئی البتہ سیکس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
دی گارڈین کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی نیدرلینڈ کے ایک قصبے میں مقامی آبادی نے سیاحوں کے ساحلوں اور ٹیلوں میں جنسی تعلقات کی حوصلہ شکنی کے لیے مہم شروع کی تھی جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے ملک گیر تحریک بن گئی تھی۔
جس پر میونسپلٹی نے ساحلوں پر سرعام جنسی تعلقات پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ ساحل اور ٹیلے مقامی کمیونٹی کے لیے بہت اہم ہیں۔ان مقامات کو ایسے ناپسندیدہ کاموں اور رویوں سے بچانا ہے۔
میونسپل ادارے نے ساحل کنارے جنسی عمل کی ممانعت سے متعلق انتباہی بورڈز اور بینرز آویزاں کردیے ہیں۔ اس پابندی کی خلاف ورزی پر ادارہ کارروائی بھی کرسکے گا۔
0 Comments