نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں رواں موسمِ گرما کے بد ترین ہیٹ ویو میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 34 ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں ہیٹ ویو سے عوام کی حالت غیر ہوگئی۔ اس پر طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی۔ باہر شدید گرمی اور دھوپ کی تمازت اور گھر میں بجلی نہیں۔
بجلی کی آنکھ مچولی پر شہریوں نے شدید احتجاج بھی کیا لیکن مودی سرکار کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔ شدید گرمی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 34 تک جا پہنچی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں سے زیادہ تر کی عمریں 60 سال سے زائد ہے۔
ڈاکٹرز نے معمر افراد کو دھوپ میں نکلنے سے منع کیا ہے۔ ہلاکتوں کے باعث شمشان گھاٹ میں جگہ کم پڑ گئی ہے اور اسپتالوں میں مریضوں کے لیے بستر باقی نہیں بچے۔
ہلاکتوں میں اضافے کی وجہ بجلی کا تعطل، طبی سہولیات کی عدم فراہمی اور حکومت کی بدانتطامی بھی ہے۔ بھارت میں رواں ماہ گرم ترین ہونے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ اپریل میں بھی شدید گرمی سے صرف ممبئی شہر میں 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
0 Comments