سعودی عرب؛ سیکورٹی اہلکار کے قتل، لاش جلانے کے مجرموں کو سزائے موت

Ad Code

Responsive Advertisement

سعودی عرب؛ سیکورٹی اہلکار کے قتل، لاش جلانے کے مجرموں کو سزائے موت

ریاض: سعودی عرب میں سیکورٹی اہلکار کو قتل کرنے کے بعد لاش جلانے کے مجرموں کو سزائے موت دے دی گئی۔

ریاض: سعودی عرب میں سیکورٹی اہلکار کو قتل کرنے کے بعد لاش جلانے کے مجرموں کو سزائے موت دے دی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض میں سیکیورٹی اہلکار کو قتل کرکےلاش نذر آتش کرنے والے 3 دہشت گردوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کردیا گیا۔وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ سعودی شہری عبدالملک بن فہد بن عبدالرحمن البعادی، محمد بن خالد بن سعود العصیمی اور محمد بن عبدالرحمن بن طویرش الطویرش نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کرنے، دہشت گردی اور اس کی فنڈنگ کے لیے ایک گروہ قائم کیا تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ تینوں دہشت گردوں نے ایک دہشت گرد تنظیم کے قائد کے ہاتھوں بیعت کی ہوئی تھی۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دہشتگردی میں استعمال ہونے والا دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔ سعودی عرب کی  فوجداری کی خصوصی اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے سزائے موت کی توثیق کردی تھی۔

Post a Comment

0 Comments