گوگل نے ’ہیلپ می رائٹ‘ کا فیچر آزمائش کے لیے پیش کر دیا

Ad Code

Responsive Advertisement

گوگل نے ’ہیلپ می رائٹ‘ کا فیچر آزمائش کے لیے پیش کر دیا

 

گوگل نے ’ہیلپ می رائٹ‘ کا فیچر آزمائش کے لیے پیش کر دیا

کیلیفورنیا: گوگل نے ورک اسپیس لیب میں شامل ہونے والے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے ’ہیلپ می رائٹ‘ کا فیچر آزمائش کے لیے پیش کر دیا ہے۔

سرچ انجن جائنٹ نے جی میل کے لیے چیٹ جی ٹی پی کے جیسا ایک ایسا معاون پیش کیا ہے جو چھوٹی سی تحریر کو ایک باقاعدہ ای میل کی صورت میں ڈھال سکتا ہے۔

اِن لیب میںڈیسک ٹاپ ایپ کی طرح جینریٹِیو اے آئی پہلے ایک ابتدائیے میں صارف کو خوش آمدید کہتی ہے۔ بعد ازاں نیچے کی جانب دائیں ہاتھ پر ’ہیلپ می رائٹ‘ کا ایک بٹن نمودار ہوتا ہے۔ اس بٹن کو دبانے سے آپ ایک پرامپٹ میں داخل ہوتے ہیں جسپر کریئٹ کا بٹن ہوتا ہے۔

تحریر کے کمپوز فیڈ میں شامل ہونے کے بعد آپ اس بٹن دوبارہ دبا کر میسج کو متعدد طریقوں سے ’ری فائن‘ کر سکتے ہیں، جس میں فارملائز، ایلیبوریٹ، شارٹن، آئی ایم فیلنگ لکی اور رائٹ اے ڈرافٹ کے آپشن شامل ہیں۔

ان آپشن کو استعمال کرنے کے بعد ایک نئی تحریر سامنے آتی ہے جس کو آپ ’ری پلیس‘ کا بٹن دبا کر پہلے سے موجود تحریر کو بدل سکتے ہیں۔


’ہیلپ می رائٹ‘ کا فیچر فی الحال ان افراد کو دستیاب ہے جو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس میں ورک اسپیس لیب کا حصہ بنے ہیں۔ تاہم، یہ فیچر گوکل ڈاکس کی موبائل ایپس میں نہیں دیکھا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments