طالبان حکومت نے الیکشن کمیشن تحلیل کردیا

Ad Code

Responsive Advertisement

طالبان حکومت نے الیکشن کمیشن تحلیل کردیا

 

طالبان حکومت نے الیکشن کمیشن تحلیل کردیا

کابل: طالبان حکومت نے افغانستان کا  الیکشن کمیشن تحلیل کردیا۔


کابل: 
طالبان حکومت نے افغانستان کا  الیکشن کمیشن تحلیل کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے افغانستان کا خود مختارالیکشن کمیشن اورالیکٹورل کمپلینٹ کمیشن تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔

نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال میں یہ دونوں ادارے غیرضروری تھے۔اگرمستقبل میں ضرورت ہوئی تو حکومت یہ ادارے بحال کردے گی۔طالبان حکومت نے وزارت پارلیمانی اموربھی ختم کردی ہے۔

اس سے قبل طالبان خواتین کے امورکی وزارت بھی ختم کرچکے ہیں۔

طالبان نے اگست میں اقتدار سنبھالا تھا۔اب تک کسی ملک نے طالبان کی حکومت کوتسلیم نہیں کیا ہے۔ اقوام متحدہ بھی طالبان کی نشست دینے کی درخواست مسترد کرچکی ہے۔

Post a Comment

0 Comments