The shooting of the world's first film in space has been completed
خلا میں دنیا کی پہلی فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی
یہ تمام افراد 5 اکتوبر کو روسی راکٹ کی ایک خصوصی کارگو پرواز کے ساتھ عالمی خلائی اسٹیشن پہنچے تھے جہاں انہوں نے تقریباً ڈیڑھ ہفتے تک اسکرپٹ کے مطابق مناظر فلم بند کیے۔
بتاتے چلیں کہ یہ دنیا کی پہلی فلم ہے جس کی شوٹنگ حقیقی طور پر خلاء میں کی گئی ہے جبکہ اسے روس کے قومی خلائی تحقیقی ادارے ’’روسکوسموس‘‘ کی سرپرستی حاصل ہے۔
اس سے پہلے جتنی فلمیں بھی بنائی گئیں، ان میں خلا کے مناظر کی تمام شوٹنگ زمین پر اسٹوڈیوز میں کی گئی ہے۔
روسی اداکارہ یولیا پیریسلڈ اس فلم کی ہیروئن ہیں جبکہ کلم شپینکو اس کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں۔
فلم ’’چیلنج‘‘ کے اسکرپٹ سے متعلق زیادہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں لیکن عالمی خلائی اسٹیشن میں فلمائے گئے مناظر میں ایک ایسا روسی خلا نورد دکھایا گیا ہے جس کی بیماری کا علاج زمین پر ناممکن ہے لہذا اس کا آپریشن خلائی اسٹیشن میں کیا جاتا ہے۔
The shooting of the world's first film in space has been completed
خاتون ڈاکٹر کا کردار پیریسلڈ نے، جبکہ بیمار روسی خلا نورد کا کردار اولیگ نووتسکی نے بطور مہمان اداکار ادا کیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق، ہالی ووڈ میں بھی ناسا اور اسپیس ایکس کے تعاون سے ایک فلم کے مناظر خلا میں فلمائے جانے کی تیاری ہورہی ہے جس میں ٹام کروز مرکزی کردار ادا کریں گے۔
روسی فلم ’’چیلنج‘‘ کا عملہ زمین پر بحفاظت لینڈنگ کے بعد روس کے اسٹار سٹی میں منتقل کیا جاچکا ہے جہاں وہ زمینی ماحول سے دوبارہ مطابقت حاصل کرنے کےلیے دس روز تک قیام کرے گا۔
0 Comments