امریکا کی سعودی عرب کو جدید فضائی دفاعی نظام کے فروخت کی منظوری
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب کو جدید فضائی دفاعی نظام کے فروخت کی منظوری دیدی گئی ہے جو فضا سے فضا میں مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس معاہدے کی منظوری 26 اکتوبر کو دی گئی تھی جب کہ اس نظام کے تحت ڈرون حملوں کو روکنے میں مدد ملے گی۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق سعودی عرب کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید 280 AIM-120C میزائل کے فروخت کی منظوری دی گئی ہے جس کی مالیت 650 ملین ڈالر ہے۔
گزشتہ برس سعودی عرب پر سرحد پار سے ہونے والے حملوں کے باعث امریکا نے اس معاہدے کے تحت میزائل کی فروخت کا فیصلہ کیا تھا، یہ معاہدہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان جاری تنازع کے باعث انتہائی اہمیت کا حامل ہے، حوثی باغیوں کی جانب سے متعدد بار ڈرون اور میزائلوں سے سعودی شہریوں کو نشانہ بنایاگیا ہے۔
0 Comments