فحش فلموں کے بعد شلپا اور راج کندرا پر کروڑوں کے فراڈ کا مقدمہ درج
Shilpa Shetty's new fraud film
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بزنس مین نے راج کندرا اور شلپا شیٹھی کے خلاف دھوکادہی اور جعلسازی کی شکایت درج کروائی ہے اور دونوں سے ایک کروڑ 51 لاکھ تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ کیس شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا کی جانب سے شروع کیے گئے فٹنس انٹرپرائز سے منسلک ہے۔ رپورٹس کے مطابق شلپا اور راج نے اس منصوبے کے لیے ملک بھر کے سرمایہ کاروں سے پیسے لیے۔
ممبئی کرائم برانچ پولیس نے عدالت میں کہا تھا کہ انہوں نے بھارتی پروڈیوسر اور بزنس مین راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے 68 پورن ویڈیوز کے ساتھ دیگر فحش مواد برآمد کیا ہے۔
بومبے ہائی کورٹ میں پیر کے روزاداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی جانب سے ان کی گرفتاری کو چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت راج کندرا کی درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ ان کی گرفتاری میں مناسب عمل نہیں کیا گیا۔ ممبئی کرائم برانچ نے اپنے جواب میں عدالت سے کہا جب ملزم ثبوت مٹارہا ہو تو وہ خاموش تماشائی نہیں بن سکتے۔
چیف پبلک پراسیکیوٹر ارونا پائی نے عدالت کو بتایا کہ گرفتاری کے وقت سی آر پی سی کے سیکشن 41 اے کے تحت نوٹس راج کندرا اور اس کے ساتھی ریان تھورپے کو پیش کیا گیا تھا جسے کندرا نے قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
کرائم برانچ نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے 68 پورن فلموں سمیت دیگر فحش مواد برآمد کیا ہے۔ اس کے علاوہ کندرا نے اپنا آئی کلاؤڈ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا تھا۔ تاہم کرائم برانچ سائبر ماہرین کی مدد سے آئی کلاؤڈ سے کچھ ای میلز حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
سرکاری وکیل نے عدالت میں راج کندرا، ان کے بہنوئی پردیپ بخشی اور تھورپے کے مابین ہونے والی واٹس ایپ چیٹ کا ذکر بھی کیا جس میں وہ بولی فیم نامی پلیٹ فارم کے بارے میں بات چیت کررہے تھے۔ 68 فحش ویڈیوز کے علاوہ، کرائم برانچ نے کندرا کے لیپ ٹاپ پر ملنے والی ایپ ہاٹ شاٹس کے بارے میں ایک پریزنٹیشن کا حوالہ دیا اور دعویٰ کیا کہ وہ اپنے ممبئی کے دفتر سے یہ ایپ چلا رہے تھے۔
0 Comments