عوام پر ایک بار پھر بجلی گرانے کی تیاری

Ad Code

Responsive Advertisement

عوام پر ایک بار پھر بجلی گرانے کی تیاری

 

عوام کیلیے ایک اور بری خبر، بجلی پھر مہنگی ہونے کا خدشہ

اسلام آباد: عوام کیلیے ایک اور بری خبر ہے کہ بجلی پھر مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔



اسلام آباد: 
عوام کیلیے ایک اور بری خبر ہے کہ بجلی پھر مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کی قیمت میں 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست کردی۔ یہ درخواست اکتوبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔ نیپرا 30 نومبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ یہ درخواست کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے ہے۔

سی پی پی اے نے کہا کہ اکتوبر میں کُل 11 ارب 29 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی اور 10ارب 98 کروڑ یونٹ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فروخت ہوئی۔

ادھر کےالیکٹرک نے بھی نیپرا کو فی یونٹ بجلی 29 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی ہے جس پر سماعت 2 دسمبر کو ہوگی۔

Post a Comment

0 Comments