اٹلی کی جھیل کے بعد جاپان کا دریا بھی سبز ہوگیا

Ad Code

Responsive Advertisement

اٹلی کی جھیل کے بعد جاپان کا دریا بھی سبز ہوگیا

 

اٹلی کی جھیل کے بعد جاپان کا دریا بھی سبز ہوگیا

 ٹوکیو: چند ہفتوں قبل اٹلی کے شہر وینس کی مشہور جھیل کا رنگ بدلنے کی خبر دی تھی۔ اب جاپان کے ایک بڑے دریا کا کچھ حصہ عین اسی طرح روشن سبز ہوگیا ہے۔ ماہرین نے اس کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔


مغربی جاپان کے مشہور شہر، اوساکا کے پاس آئیکوما کے علاقے میں واقع ٹاٹسوٹا جھیل کے لوگ تذبذب کے شکار ہیں کیونکہ ایک صبح جھیل کا غالب حصہ روشن سبز رنگت اختیار کرچکا تھا۔ بعض افراد کا خیال ہے کہ کسی نے نہانے والے نمکیات کی بڑی مقدار جھیل میں پھینکی ہے اور اس کیمیائی عمل سے پانی کا رنگ یکدم بدل گیا ہے۔


شہری انتظامیہ نے عوام کو جھیل سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے اور ابتدائی تحقیقات سے کچھ شواہد سامنے آئے ہیں۔ دریائے کنارے سوڈیئم فلورسین کی بڑی مقدار ملی ہے جسے سڑک سے پھینکا گیا تھا۔ اس کی رنگت سرخ ہوتی ہے لیکن پانی میں مل کر یہ سبز ہوجاتا ہے۔ یہ باتھ سالٹ میں عام استعمال ہوتا ہے۔

تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ سوڈیئم فلورسین طبعی اور کیمیائی طور پر صحت کے لیے نقصاندہ نہیں ہوتا۔ تاہم کھیتی باڑی میں اس کا استعمال نقصاندہ ہوسکتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments