بوگوتا: کولمبیا فضائیہ کے دو طیارے دورانِ پرواز آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا فضائیہ کے دو طیاروں کے تصادم سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دعویٰ کیا گیا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کولمبیا کے ولاویسینسیو ایئر بیس سے 4 طیاروں نے تربیتی پرواز کے اُڑان بھری تھی۔
طیاروں کے تصادم کے نتیجے میں خوفناک دھماکا ہوا۔ طیاروں میں آگ بھڑک اُٹھی اور ملبہ ایک غیر آباد علاقے میں گرا۔
2 dead after Colombian Air Force planes collide in mid-air during training in Villavicencio, Colombia pic.twitter.com/k4e2eEDaWV
— BNO News (@BNONews) July 1, 2023
طیاروں کے تصادم کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت دو اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ ایک کے زخمی ہونے کی بھی غیر مصدقہ اطلاع ہے۔
تاحال کولمبیا کی فضائی کی جانب سے حادثے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔
0 Comments