متحدہ عرب امارات نےحوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام بنادیا
ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے حوثی باغیوں کا ایک اورمیزائل حملہ ناکام بناتے ہوئے یمن میں میزائل لانچ کرنے والا پلیٹ فارم تباہ کردیا۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جوائنٹ کمانڈ آپریشن میں یمن کے علاقے ال جاف میں یواے ای پرمیزائل حملوں کے لئے استعمال ہونے والا حوثی باغیوں کا پلیٹ فارم تباہ کردیا گیا۔
پلیٹ فارم سے یواے ای کی جانب بیلسٹک میزائل بھی فائرکیا گیا تھا جسے ہدف سے پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا گیا۔ میزائل اورمیزائل پلیٹ فارم کوتباہ کرنے کی کارروائی گزشتہ رات کی گئی۔
UAE MOD Joint Operations Command announces at 00:50 UAE time the destruction of platform for ballistic missile launched from Al-Jawf, Yemen towards UAE. Missile was intercepted at 00:20 by air defences. Video of successful destruction of missile platform and launch site pic.twitter.com/CY1AoAzfrp
— وزارة الدفاع |MOD UAE (@modgovae) January 30, 2022یواے ای کی وزارت دفاع نے ٹوئٹرپرمیزائل لانچ کرنے کے لئے استعمال ہونے والے پلیٹ فارم کوتباہ کرنے کی ویڈیو بھی شئیرکی۔
0 Comments