حکومت کا شہریوں پرایک اوربجلی بم گرانے کا فیصلہ

Ad Code

Responsive Advertisement

حکومت کا شہریوں پرایک اوربجلی بم گرانے کا فیصلہ

 

حکومت کا شہریوں پرایک اوربجلی بم گرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے شہریوں پرایک اوربجلی بم گرانے کا فیصلہ کرلیا اور بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔


اسلام آباد: 
حکومت نے شہریوں پرایک اوربجلی بم گرانے کا فیصلہ کرلیا اور بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست کردی جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں کل سماعت ہوگی۔ قیمت میں اضافے کی صورت میں صارفین پر30 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

سی پی پی اے نے دسمبرکے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دیتے ہوئے کہا کہ دسمبر2021 میں 8 ارب 52 کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی، جس کی پیداواری لاگت 73 ارب 84 کروڑروپے رہی۔

سی پی پی اے نے کہا کہ 22 روپے 24 پیسے میں فرنس آئل سے مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے 17 روپے 80 پیسے فی یونٹ، ڈیزل سے ‏14 روپے 8 پیسے، کوئلے سے 13 روپے 31 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی، جبکہ ایران سے 13 روپے 26 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی۔ لہذا فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے۔

Post a Comment

0 Comments