بھارت میں مسلم اداکارہ کی کھڑکی سے لٹکی لاش برآمد
ممبئی: بھارت میں شہانہ نامی مسلم اداکارہ وماڈل کی گھر کی کھڑکی سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کی لاش انہیں کے گھر کی کھڑکی سے لٹکی ہوئی تھی، لواحقین نے 20 سالہ شہانہ کے شوہر پر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔
شوہر کا کہنا ہے کہ بیوی نے خود کشی کی جبکہ لڑکی کے اہل خانہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ شہانہ کا شوہر اس کی کمائی پر نظر رکھتا اور ہمیشہ رقم دینے کا تقاضہ کرتا تھا، پیسے نہ دینے پر طیش میں آکر اس نے قتل کیا۔
ماڈل واداکارہ کی والدہ نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ اس کا شوہر اسے تشدد کا بھی نشانہ بناتا تھا تاہم پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
0 Comments