کھانسی و بخار کی بھارتی دوا پینے سے 66 بچے ہلاک، ڈبلیو ایچ او نے الرٹ جاری کردیا

Ad Code

Responsive Advertisement

کھانسی و بخار کی بھارتی دوا پینے سے 66 بچے ہلاک، ڈبلیو ایچ او نے الرٹ جاری کردیا

 

جینیوا: بھارت میں تیارکیے گئے کھانسی اوربخارکے شربت  سے 66 بچوں کی موت کے بعد عالمی ادارہ صحت نے ان دواؤں کو مضرصحت قرار دے دیا۔

جینیوا: بھارت میں تیارکیے گئے کھانسی اوربخارکے شربت  سے 66 بچوں کی موت کے بعد عالمی ادارہ صحت نے ان دواؤں کو مضرصحت قرار دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی ایک کمپنی کی تیار کردہ دواؤں کے استعمال سے افریقی ملک گیمبیا میں 66 بچے ہلاک ہوگئے۔ ان بچوں کوبھارت میں تیارکردہ زکام، بخار اور کھانسی کی دوائیں دی گئی تھیں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھارتی دواؤں کو مضر صحت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دواؤں کے جن نمونوں کی جانچ کی گئی ہے ان میں ڈائیتھلین گلائیکول اور ایتھیلین گلائکول مادے کی مقدار محفوظ مقدار سے بہت زیادہ تھی۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق ان کی زیادہ مقدار پیٹ میں درد، قے، اسہال، سر میں درد اور جگر میں نقصان کا سبب بن سکتی ہے جس سے بچوں کی موت ہو سکتی ہے۔بھارت کی جانب سے کھانسی اور بخار کے یہ شربت صرف گیمبیا بھیجے گئے یا دوسروں ملکوں میں بھی برآمد کیے گئے یہ ابھی واضح نہیں ہوسکا ہے۔


Post a Comment

0 Comments