لندن/کراچی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے بلے باز جونی بیرسٹو نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی ٹانگ کی سرجری کے بعد رواں سال کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔
جونی بیرسٹو گزشتہ ماہ گولف کھیلنے کے دوران پھسل کر زخمی ہوگئے تھے۔ انگلش بلے باز آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور اس کے بعد پاکستان میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے محروم ہو جائیں گے۔
انگلش بلے باز نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اعلان کرتے ہوئے تفصیل بتائی کہ انکی ٹانگ پنڈلی اور ٹخنے کے درمیان سے تین جگہوں سے فریکچر ہوئی تھی جسے ٹھیک کرنے کے لیے پلیٹ ڈالنی پڑی۔
جونی بیرسٹو نے بتایا کہ ٹانگ کی سرجری کو ہوئے تین ہفتے گزر چکے ہیں اور میرے اسٹیپلز بھی ہٹا دیے گئے ہیں، اب سوجن کم ہونے کے بعد اگلے چند ہفتے یا مہینے ٹانگ بہتر ہونے کے لیے اہم بتائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھیل میں واپسی سے متعلق فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے کیونکہ اس وقت ٹانگ کی بہتری کے لیے پرامید ہوں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے بہترین بلے باز جونی بیرسٹو انجری کے باعث پہلی ہی ورلڈ کپ سے باہر ہیں تاہم اب وہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز اور پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز بھی نہیں کھیل سکیں گے۔
0 Comments