آسکر ایوارڈز میں تھپڑ تنازعہ کے بعد ول اسمتھ کی فلمی دنیا میں واپسی

Ad Code

Responsive Advertisement

آسکر ایوارڈز میں تھپڑ تنازعہ کے بعد ول اسمتھ کی فلمی دنیا میں واپسی

کیلیفورنیا: اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب کے دوران کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مارنے کے باوجود رواں برس اداکار ول اسمتھ کی فلم ریلیز ہوگی۔

فلم کے ڈسٹریبیوٹر ایپل انکارپوریشن نے ول اسمتھ کی فلم ’ایمینسی پیشن‘ کا ایک ٹریلر جاری کیا ہے۔

فلم میں غلامی سے فرار ہونے والے ایک شخص کی کہانی بیان کی گئی ہے جبکہ فلم کو رواں برس دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا۔

فروری میں ہونے والی اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب کے دوران ول اسمتھ نے اہلیہ کے بارے میں مذاق کرنے پر کامیڈین کرس راک کو لائیو ایونٹ کے دوران اسٹیج پر ایک تھپڑ رسید کردیا تھا۔

ناخوشگوار واقعے کے بعد آسکر اکیڈمی نے ول اسمتھ پر 10 سال تک ایوارڈز کی تقریب میں شرکت پر پابندی عائد کردی ہے لیکن وہ اب بھی اکیڈمی ایوارڈز کے لیےنامزدگی اور حصول کے اہل ہیں۔

Post a Comment

0 Comments