ماسکو: آبنائے کرچ پر بنے روس اور کریمیا کو ملانے والے پل کو دھماکے سے اُڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جزیرہ نما تمان کی طرف سے کریمین پُل کے آٹوموبائل حصے پر ایک ٹرک کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کی وجہ سے جزیرہ نما کریمیا کی طرف جانے والی ٹرین میں ایندھن کے سات ٹینک جل گئے۔
روس اور کرائیمیا کو ملانے والے واحد پُل پر زوردار دھماکہ، پُل کا بڑا حصہ زمین بوس ہو گیا، گاڑیاں گزر رہی تھیں کہ اچانک زوردار دھماکے سے پُل کو آگ لگ گئی#RussiaIsLosing #Crimea pic.twitter.com/AlrD39bgMG
— ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) October 8, 2022
آبنائے کرچ پر بنا یہ پُل روس کو اس کے الحاق شدہ علاقے کریمیا سے ملاتا ہے اور یہ یوکرین جانے کا راستہ بھی ہے۔ اس سے اس پُل کی عسکری اہمیت کا اندازہ بھی ہوتا ہے۔
دھماکے کے بعد کرائیمیا اور روس کو ملانے والے پل کی تازہ ترین صورتحال، پل کے اوپر سے گزرتی کارگو ٹرین میں آگ لگی ہوئی ہے، دوسری طرف کئی ساحل پر کھڑے کئی بحری جہاز پانی میں ڈوب گئے، سڑک کئی جگہ سے ٹوٹ گئی اور اس میں گہرے گڑھے پڑ گئے pic.twitter.com/cnC0tmasua
— ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) October 8, 2022
دھماکے کے بعد پل پر آمد و رفت منقطع ہوگئی اور فضا میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ دھماکے میں اب تک 3 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ دھماکا پُل پر سے گزرنے والے ایک ٹرک میں ہوا تھا۔
Putin’e doğum gününde güzel bir hediye #Ukrayna #Kırım’ı #Rusya’ya bağlayan #Putin’in inşaa ettiği #Azak Denizindeki #Kerç köprüsünü doğum günü pastası gibi yanıyor.
— Ahmet Özay (@aoezay) October 8, 2022
Herzlichen Glückwunsch - Schönste Geburstag Geschaenk für Putin- #Krim Brücke #Kerch brennt immernoch…. https://t.co/OfSyjATQS2
تاحال ٹرک میں دھماکے کی نوعیت اور وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے اور نہ کسی گروپ یا یوکرین کی فوج نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ روس نے دھماکے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔
0 Comments