میاں بیوی کی نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
شہری نے پولیس کو بیان دیا کہ اہلیہ کے ساتھ گھر میں موجود تھا کہ شاہ میر، شانی، سلیمان اور ہاشم سمیت 8 ملزمان دیوار پھلانگ کر گھر کے اندر داخل ہوگئے اور پوچھا کہ یہ خاتون کون ہے، میں نے بتایا کہ میری اہلیہ ہے، تو ملزمان نے ہم دونوں سے بدتمزی کی اور میری اہلیہ کو زد و کوب کیا۔
شہری کے مطابق شاہ میر اور شانی نے خفیہ طریقے سے نازیبا ویڈیو بنا رکھی تھی، ویڈیو کا علم اس وقت ہوا جب ملزمان نے بلیک میل کرنے کے لیے کہا کہ تمھاری ویڈیو ہمارے پاس محفوظ ہے اور اگرکوئی ہوشیاری کی تو تمہیں بدنام کریں گے۔ مدعی نے بتایا کہ جس گھر میں وہ اہلیہ کے ساتھ کے ساتھ مقیم تھا اس کو پہلے گودام کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا، اور مدعی نے دس دن قبل ہی وہ اہلیہ کے ساتھ وہاں رہائش اختیار کی تھی۔
پولیس ٹیم نے 4 نامزد ملزمان میں سے ایک ملزم ہاشم کو گرفتار کرلیا ہے، اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اسلام آباد کی یونیورسٹی میں تھرڈ ائیر کا طالب ہے، ملزم کا موبائل فون فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے جب کہ مقدمے میں نامزد دیگر تین ملزمان ، شاہ میر، سلیمان، شانی اور چار دیگر نامعلوم سات ملزمان فرار ہوکر رپوش ہیں جنہیں بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
0 Comments