خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی کرپشن کی آماجگاہ

Ad Code

Responsive Advertisement

خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی کرپشن کی آماجگاہ

خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی کرپشن کی آماجگاہ 

رحیم یارخان : خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی میں تقرریوں میں میرٹ کو بری طرح سے شکست ۔ سلیکشن بورڈ نمبر 35 کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی

رحیم یارخان : خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی میں تقرریوں میں میرٹ کو بری طرح سے شکست ۔ سلیکشن بورڈ نمبر 35 کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی

 وی سی ڈاکٹر سلیمان طاہر  فیصل آباد اور گجرات پرمہربان  کیوں ہیں؟

سابق وی سی ڈاکٹر اطہر محبوب پر کرپشن کے الزامات لگانے والے ڈاکٹر شاکر غزالی کا بیٹا کامران شاکر بھی فیض یاب 

متنازعہ سکروٹنی کمیٹی کے سیکرٹری ڈاکٹر کبیر رضا کے یونیورسٹی سے استعفیٰ 

کے باوجود مزیدسلیکشن بورڈز کی تیاری حالات سے باخبر ذرائع نے نام ظاہر نہ 

کرنے کی شرط پر سلیکشن بورڈ کی ساری کہانی کا راز کھول دیا ذرائع کے مطابق 

وی سی سلمان طاہر وسیب کے لوگوں کو نظر انداز کرکے فیصل آباد اور گجرات 

کے لوگوں پر مہربانیاں فرمانے لگے - فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی صائمہ زاہد 

اور مخدوم عباداللہ کے بھائی مخدوم جواداللہ کو کیمیکل انجینئرنگ میں بھرتی کرنے 

کا فیصلہ کرلیا گیا-

یہ بھی پڑھیں: خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی انتظامیہ کا ایک نیا پنگا

  اسی طرح ذرائع کامزید کہنا تھا کہ مینجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ  مخدوم عباد کے 

دوست کی بہن عارفہ ارشاد کو بھی سلیکٹ کیا گیا جو یونیورسٹی کی  مطلوبہ کم ازکم 

تعلیمی قابلیت پر پورا نہیں اترتے تھے یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ  عارفہ ارشاد کو 

چند روز قبل خلاف میرٹ  ٹی اے تعینات کیا گیا ہے- مینجمنٹ  سائنسز ڈیپارٹمنٹ 

میں بھی ایک زمیندار اور کاروباری شخصیت یاسین بھٹی کی بیٹی  اقرا یاسین کو 

سلیکٹ کیا گیا جن کی ملازمت میرٹ کی سراسر خلاف ورزی تھی 

رحیم یارخان : خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی میں تقرریوں میں میرٹ کو بری طرح سے شکست ۔ سلیکشن بورڈ نمبر 35 کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی
ماضی میں ڈاکٹر سلمان طاہر نے اپنے بھتیجے یاسرعلی اور اپنے بھانجے طارق 

علی کو بھی خلاف میرٹ گریڈ 18 میں تعینات کیا سلیمان طاہر کرپشن - رجسٹرار 

آفس کی ایک سابق خاتون اہلکار، جنکا شمار یونیورسٹی کے انتہائی قابل اور محنتی 

سٹاف میں ہوتا ہے، کا بتانا ہے کہ رجسٹرار آفس کے  شعبہ ایچ آر  1 کے پرانے تمام 

سٹاف کو  تبدیل کر دیا گیا ہے ان کی جگہ  یو نیورسٹی آف گجرات سے امپورٹ شدہ 

ڈاکٹر عظمت اور وی سی کے بھانجے یاسر علی کو تعینات کیا گیا ہے جو یونیورسٹی 

کے رجسٹرار ڈاکٹر محمد صغیر کے ساتھ مل کر ایک سے 16 تک کی تمام بھرتیاں 

خلاف قانون، اپنی ذاتی پسند اور رشوت لے کر کر رہے ہیں-

رحیم یارخان : خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی میں تقرریوں میں میرٹ کو بری طرح سے شکست ۔ سلیکشن بورڈ نمبر 35 کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی
 رحیم یار خان کی عوام  اور یونیورسٹی کے تمام پرانے ملازمین کا مطالبہ ہے کہ 

وزیراعظم شہباز شریف  وزیر اعلی حمزہ شہباز اور آنے والے گورنر اس بات کی 

تحقیق کریں اور وی سی  سلیمان طاہر، ڈاکٹر صغیر، عارف علی کے خلاف قانون 

کے مطابق کارروائی شروع  کریں-. اس خبر کے حوالے سے جب خواجہ فرید 

یونیورسٹی آی ٹی کے پی آر او  موقف کے لیےرابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا گیا کہ 

یہ تمام تر الزامات بے بنیاد ہے اور ان کی تردید کی۔

Post a Comment

0 Comments