بھارت میں مسلمان مظاہرین پرپولیس نے گولیاں برسادیں،2 افراد جاں بحق
نئی دہلی: بھارت میں حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کیخلاف احتجاج کرنے والوں پرپولیس کی براہ راست فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھاڑکھنڈ کے شہررانچی میں نبی کریم ﷺ کی شان میں بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمان مظاہرین پرپولیس ٹوٹ پڑی۔ پولیس کی براہ راست فائرنگ اور بدترین تشدد سے 2 مظاہرین جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔
مودی سرکار کی ہندو انتہاپسند پولیس نے جانبدارانہ سلو ک کرتے ہوئے متعدد پرامن اورنہتے مظاہرین کو گرفتارکرلیا۔ بھارت کے دیگرشہروں میں بھی بی جے پی رہنماؤں کی ہرزہ سرائی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔
0 Comments