شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے سپاہی شاہ زیب شہید

Ad Code

Responsive Advertisement

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے سپاہی شاہ زیب شہید

 

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے سپاہی شاہ زیب شہید

 پشاور: شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے دوران سپاہی شاہ زیب شہید ہوگیا۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، شدید فائرنگ کےنتیجے میں پاک فوج کے ایک سپاہی شاہ زیب امتیاز نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے نے بہادری سے مقابلہ کیا اور مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس کی جارہی ہے۔

شہید سپاہی شاہ زیب کی عمر 25 سال تھی اور کوٹلی ستیاں کے رہائشی تھے۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر نے جلتے ہوئے آئل ٹینکر کو 3 کلومیٹر تک چلا کر اور اسے آبادی والے علاقے سے دور لے جا کر کئی قیمتی جانیں بچانے والے ڈرائیور فیصل بلوچ کی بھی تعریف کی اور انکی بہادری کو سراہا۔

Post a Comment

0 Comments