بڑی خوشخبری؛ سعودی عرب نے ’روٹ ٹو مکہ‘ میں پاکستان کو بھی شامل کرلیا

Ad Code

Responsive Advertisement

بڑی خوشخبری؛ سعودی عرب نے ’روٹ ٹو مکہ‘ میں پاکستان کو بھی شامل کرلیا

بڑی خوشخبری؛ سعودی عرب نے ’روٹ ٹو مکہ‘ میں پاکستان کو بھی شامل کرلیا

ریاض: سعودی عرب نے پاکستان سمیت 5 ممالک کے عازمین حج کے لیے ’’روٹ ٹو مکہ‘‘ سہولت متعارف کرادی ہے۔

ریاض: سعودی عرب نے پاکستان سمیت 5 ممالک کے عازمین حج کے لیے ’’روٹ ٹو مکہ‘‘ سہولت متعارف کرادی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق کورونا وبا کی پابندیوں کے خاتمے کے بعد کے پہلے حج کی گہماگہمی عروج پر ہے اس دوران پہلے بیرون ملک پرواز سے عازمین حج سرزمین مقدس پہنچ چکے ہیں۔

اس موقع پر سعودی عرب وزارت داخلہ نے خوشخبری سنائی ہے کہ 5 ممالک کے عازمین حج کے لیے ’’روٹ ٹو مکہ‘‘ سہولت کا آغاز ہوگیا ہے۔ ان ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔

پاکستان کے علاوہ اس سہولت سے مستفید ہونے والے ممالک میں بنگلادیش، ملائیشیا، مراکش اور انڈونیشیا شامل ہیں۔ یہ سہولت صرف بیرون ملک سے آنے والے عاز مین حج کے لیے مختص ہوتی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ روٹ ٹو مکہ کی سہولت کے حامل ممالک کے عازمین حج کو ان کے ممالک میں ہی امیگریشن کی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں جس سے حاجیوں کو کافی سہولت اور آسانی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث گزشتہ دو سال سے حج کا فریضہ محدود پر پیمانے پر ادا کیا جا رہا تھا اور صرف سعودیہ میں مقیم غیر ملکی ہی حج کرسکتے تھے۔

Post a Comment

0 Comments