آئی ایم ایف رپورٹ سے ثابت ہوا حکومت معیشت کو تباہی سے بچانے میں ناکام رہی، عمران خان
عمران خان نے ٹوئٹ کیا کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی رپورٹس سے ظاہر ہے کہ بلندی کی جانب گامزن ایک مستحکم معیشت ملنے کے باوجود یہ امپورٹڈ حکومت معیشت کو تباہی کے گڑھے میں گِرنےسےبچانےمیں ناکام رہی۔اقتصادی سروے اس حقیقت کا عکاس ہے کہ ہماری معاشی کارکردگی گزشتہ 70 برسوں میں بہترین تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارےدور میں شرحِ نمو(6%)،صنعت، ذراعت، فراہمئ روزگار،تعمیرات، برآمدات، ترسیلاتِ زر اور ٹیکسوں کی وصولیاں لامحالہ تاریخ میں بلند ترین سطح پر رہیں۔ آج پاکستان کو بدترین مہنگائی،سماج کا ہرطبقہ جس کی زد میں ہے،بیروزگاری، غذائی عدمِ تحفظ اور روپے کی قدر میں پیہم گراوٹ کا سامناہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ سرکار مکمل طور پر بےسمت بھٹک رہی ہے۔ مجرموں کے اس گروہ کا واحد کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے پاکستان کے چوری کئے گئے اربوں روپے پر ایک اور NRO حاصل کرلیا ہے۔ ایک سوال جو پوری قوم کی زبان پر ہے وہ یہ کہ؛ پاکستان کیخلاف اس مکروہ سازش کا ذمہ دار کون ہے؟
What we left behind & how the Imported Govt, brought in through regime change conspiracy, has wreaked havoc with the economy. pic.twitter.com/tcl3NuhehM
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 16, 2022
IMF & World Bank Reports show this Imported Govt has failed to prevent economy going into tailspin despite inheriting a stabilised economy moving on an upward trajectory. This was reflected in the Economic Survey which identified our econ performance as the best in past 70 yrs
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 16, 2022
0 Comments