سشانت سنگھ نے خودکشی نہیں کی، ان کا قتل ہوا، فیصل خان کا دعویٰ

Ad Code

Responsive Advertisement

سشانت سنگھ نے خودکشی نہیں کی، ان کا قتل ہوا، فیصل خان کا دعویٰ

سشانت سنگھ نے خودکشی نہیں کی، ان کا قتل ہوا، فیصل خان کا دعویٰ

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے بھائی فیصل خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی نہیں کی بلکہ ان کو قتل کیا گیا تھا۔

 ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے بھائی فیصل خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی نہیں کی بلکہ ان کو قتل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع اپنے فلیٹ میں پراسرار انداز میں چھت کے پنکھے سے لٹکے ہوئے مردہ پائے گئے تھے۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اداکار نے خودکشی کی ہے۔

تاہم فیصل خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں پتہ ہے یہ قتل ہے اور جب یہ کیس کھلے گا تب وقت اس سچائی کو ثابت کردے  گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کئی ایجنسیوں نے اس کیس کی تحقیقات کی ہے لیکن بعض اوقات سچائی سامنے نہیں آتی، میری دعا ہے کہ یہ سچ سامنے آئے اور سب کو پتہ چلے۔

واضح رہے کہ سشانت کے والد نے پٹنہ (بہار) میں ایف آئی آر درج کروائی اور اس میں سشانت کی گرل فرینڈ ریحا چکرورتی سمیت پانچ دیگر افراد کو اس قتل میں ملوث قرار دیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments