آنجہانی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات، ہیتھرو ایئرپورٹ نے پروازیں منسوخ کردیں

Ad Code

Responsive Advertisement

آنجہانی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات، ہیتھرو ایئرپورٹ نے پروازیں منسوخ کردیں

آنجہانی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات، ہیتھرو ایئرپورٹ نے پروازیں منسوخ کردیں

لندن: آنجہانی ملکہ برطانیہ دوم کی آخری رسومات کے موقع پر دنیا کے مصروف ترین ہیتھرو ائیر پورٹ سے بے شمار پروازیں منسوخ یا ری شیڈول کر دی گئی ہیں۔

 لندن: آنجہانی ملکہ برطانیہ دوم کی آخری رسومات کے موقع پر دنیا کے مصروف ترین ہیتھرو ائیر پورٹ سے بے شمار پروازیں منسوخ یا ری شیڈول کر دی گئی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ائیرپورٹ انتظامیہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کے فلائیٹ آپریشن میں تبدیلی کی وجہ آنجہانی ملکہ کی قومی سطح پر منعقدہ آخری رسومات کے موقع پر کسی بھی قسم کے شور سے اجتناب کرنا ہے۔

ملکہ کی تدفین کے موقع پر برطانوی فضائی کمپنی برٹش ائیر ویز کی طرف سے 50پروازیں منسوخ کی  جاچکی ہیں ،پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی وجہ سے ہزاروں مسافر متاثر ہوئے ہیں۔

ائیر پورٹ انتظامیہ کے مطابق ملکہ کی آخری رسومات کے اختتام کے موقع پر خاص طور پر ائیر پورٹ پر11 بجکر 40 منٹ سے لیکر دوپہر12 بجکر 10 منٹ تک آدھ گھنٹے کیلئے کسی قسم کی کوئی  نقل و حرکت نہیں ہو گی۔

19 ستمبر کو کئے جانے والے ان انتظامات کا مقصد آخری رسومات کےموقع پر اختیار کی جانے والی دو منٹ کی خاموشی کے دوران کسی بھی قسم کا خلل پیدا نہ کرنا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق  مذہبی رسومات کے دوران خاموشی برقرا رکھنے کیلئے ہیتھرو ائیرپورٹ پر آنے والی پروازیں دوپہر 01بجکر45 منٹ سے02بجکر 20منٹ تک معطل رہیں گی۔

آخری رسومات کے اختتام پر ونڈرسر محل میں ہونے والی ملکہ کی تدفین کے دوران ہیتھرو ائیر پورٹ سے 03بجکر 05منٹ سے لیکر اگلے ایک گھنٹے 40 منٹ تک کوئی پرواز روانہ نہیں ہوسکے گی۔

Post a Comment

0 Comments