نیٹو فوجی مشق کے دوران امریکی طیارہ گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک
اوسلو: ناروے میں نیٹو فوجی مشق میں حصہ لینے والا امریکی طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ناروے میں نیٹو کی فوجی مشقیں جاری ہیں۔ یکم اپریل تک جاری رہنے والی فوجی مشقوں میں رکن ممالک کے 30 ہزار فوجی، 200 طیارے اور 50 بحری جہاز حصہ لے رہے ہیں۔
فوجی مشق کے دوران امریکی جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ طیارے میں 4 امریکی فوجی اہلکار موجود تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
It is with great sadness we have recived the message that four American soldiers died in a plane crash last night. The soldiers participated in the NATO exercise Cold Response. Our deepest sympathies go to the soldiers' families, relatives and fellow soldiers in their unit.
— Jonas Gahr Støre (@jonasgahrstore) March 19, 2022
0 Comments