بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر
راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے سبی کے قریب ناگاو میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پہاڑی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق اطلاع پر کلیئرنس آپریشن شروع کیا تو دہشت گرد نے اپنے ٹھکانے سے فرار ہونے کی کوشش کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں بی این اے سے تعلق رکھنے والے نصیب اللہ بنگلزئی عرف جہانگیر، پیر جان اور رکئی کلہوئی سمیت 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، یہ دہشت گرد سبی اور گردونواح میں سیکیورٹی پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے اور ان کا تعلق 20 جنوری کو انارکلی لاہور میں ہونے والے دھماکے سے بھی تھا۔
انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی شہید اور ایک زخمی ہوا ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
0 Comments