برازیل میں سپریم کورٹ کے حکم پر ٹیلی گرام ایپ بند

Ad Code

Responsive Advertisement

برازیل میں سپریم کورٹ کے حکم پر ٹیلی گرام ایپ بند

برازیل میں سپریم کورٹ کے حکم پر ٹیلی گرام ایپ بند

برازیلا: سپریم کورٹ نے پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دوسری بڑی ایپلیکیشن ٹیلی گرام کو برازیل میں فوری بند کرنے کا حکم جاری کیا جس پر حکام نے ایپ کو فوری طور پر بند کردیا۔

برازیلا: سپریم کورٹ نے پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دوسری بڑی ایپلیکیشن ٹیلی گرام کو برازیل میں فوری بند کرنے کا حکم جاری کیا جس پر حکام نے ایپ کو فوری طور پر بند کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیل کی سپریم کورٹ نے قوانین کی مسلسل خلاف ورزی اور حکومت سے تعاون نہ کرنے پر ایپ کو بند کرنے کا حکم دیا۔

سپریم کورٹ نے حکم نامے میں ایپل، گوگل، اینڈرائیڈ سمیت دیگر کمپنیوں کو بھی پابند کیا کہ وہ برازیل میں ٹیلی گرام کی سروس فراہم نہ کریں۔ عدالت نے کہا کہ ٹیلی گرام نے متعدد درخواستوں کے باوجود برازیل میں اپنا نمائندہ تعینات نہیں کیا اور نہ ہی حکومت کے ساتھ تعاون کیا اور جعلی معلومات کے پھیلاؤ کے سد باب کے لیے اقدامات کیے۔

دوسری جانب برازیلین صدر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو آزادی اظہار رائے کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے تعصب پر مبنی حکم قرار دیا۔ واضح رہے کہ برازیل کے موجودہ صدر کو ٹیلی گرام پر 10 لاکھ سے زائد فالو کررہے ہیں، ملک میں اکتوبر میں نئے صدارتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔ سیاسی مبصرین کے مطابق یہ فیصلہ انتخابات پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments