روس کے وجود کو خطرہ لاحق ہوا تو ایٹمی ہتھیار کا استعمال ہوگا، کرملن

Ad Code

Responsive Advertisement

روس کے وجود کو خطرہ لاحق ہوا تو ایٹمی ہتھیار کا استعمال ہوگا، کرملن

 

روس کے وجود کو خطرہ لاحق ہوا تو ایٹمی ہتھیار کا استعمال ہوگا، کرملن

ماسکو: کرملن کے ترجمان نے کہا ہے کہ روس ایٹمی ہتھیار صرف اس صورت میں استعمال کرے گا جب اس کے وجود کو خطرہ لاحق ہوگا۔

 ماسکو: کرملن کے ترجمان نے کہا ہے کہ روس ایٹمی ہتھیار صرف اس صورت میں استعمال کرے گا جب اس کے وجود کو خطرہ لاحق ہوگا۔

سی این این کو انٹرویو میں ترجمان کرملن دمتری پیسکوف نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق تمام وجوہات آپ پڑھ سکتے ہیں کہ یہ کب اور کیوں استعمال کیے جاتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اس لیے اگر روس کے وجود کو خطرہ لاحق ہوا تو پھر ہم صورتحال کے مطابق اپنے ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کریں گے۔

گزشتہ ماہ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نیوکلیئر فورس کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا تھا۔

روس کی وزارت دفاع نے 28 فروری کو کہا تھا کہ نیوکلیئر میزائل فورسز اینڈ ناردرن اینڈ پیسیفک بیڑے کو بہتر جنگی ڈیوٹی پر لگا دیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments