بھارتی فوجی افسر کی ماتحت اہلکار کی بیوی سے زیادتی پر مقدمہ درج

Ad Code

Responsive Advertisement

بھارتی فوجی افسر کی ماتحت اہلکار کی بیوی سے زیادتی پر مقدمہ درج

 

بھارتی فوجی افسر کی ماتحت اہلکار کی بیوی سے زیادتی پر مقدمہ درج

نئی دہلی: بھارت میں ماتحت فوجی اہلکار کی بیوی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش پر فوجی افسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔


نئی دہلی: بھارت میں ماتحت فوجی اہلکار کی بیوی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش پر فوجی افسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق جودھ پور بھارتی فوج کے جونیئر اہلکار نے سینیئر فوجی افسر کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ فوجی افسر نے میری بیوی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی۔

بھارتی فوجی اہلکار نے ایف آئی آر میں دو کرنل اور دو میجرز کو بھی نامزد کیا ہے جن پر جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے فوجی افسر کی حمایت کا الزام عائد کیا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ زیادتی کی کوشش کے دوران مدد طلب کرنے پر آنے والے آرمی پولیس کے چار افسران نے ملزم کو حراست میں لینے کے بجائے ہم پر الزام واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا۔

بھارتی فوج کے ترجمان نے پولیس میں مقدمہ درج ہونے پر کہا کہ ذمہ دار فوجی افسران کے خلاف شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments