پانچ سالہ دوری کے بعد قربتیں؛ امیرِ قطر اور اماراتی ولی عہد کی ملاقات
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں منعقد ہونے والے سرمائی اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر چینی صدر کی جانب سے ظہزانے پر متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زائد النہیان اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی اتفاقی ملاقات ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے گرم جوشی کے ساتھ ہاتھ ملایا اور مختصر جملوں کا تبادلہ بھی کیا۔ اس پُرتپاک ملاقات سے دونوں رہنماؤں کے درمیان اختلافات کا تاثر ختم ہوگیا۔
قطر اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات 2017 سے منقطع تھے جب سعودی عرب سمیت 6 عرب ممالک نے قطر پر دہشت گردوں کی مالی امداد کا الزام عائد کرکے سفاقرتی وتجارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔
تاہم سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے جنوری 2021 میں اختلافات ختم کرکے سفارتی و تجارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔
اعلان کے باوجود تاحال متحدہ عرب امارات نے قطر میں سفیر کی تعیناتی نہیں کی ہے البتہ سعودی عرب اور بحرین نے سفیر تعینات کردیئے ہیں اور ان دنوں ممالک میں قطر نے بھی سفیر کی تعیناتی کردی ہے۔
0 Comments