واٹس ایپ آئی نے کالنگ انٹرفیس میں او ایس میسجنگ ایپ کی طرز پر تبدیلی کردی
واٹس ایپ کی جانب سے کالنگ انٹرفیس میں تبدیلی آزمائشی طور پر صرف بیٹا صارفین کے لیے کی گئی ہے، اس فیچر کو آزمائش کی کامیابی کے بعد تمام لوگوں کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔
اینڈرائیڈ بیٹا ورژن صارفین کے لیے کالنگ انٹرفیس میں یو آئی کی طرز پر تبدیلی کی گئی کیونکہ بالکل اسی طرح کا انٹر فیس آئی او ایس کی میسجنگ ایپ کے لیے رواں سال متعارف کرایا گیا۔
اس سے قبل کالنگ کے وقت بیک گراؤنڈ پر تھیم ہی آتی تھی مگر اب بیک گراؤنڈ میں سرمئی رنگ آئے گا جبکہ جسے کال کی جارہی ہے اُس کی تصویر بھی اسکرین پر دائرے میں پہلے سے زیادہ بڑی اور واضح نظر آئے گی۔
اسکرین پر اسپیکر موڈ، ویڈیو کالنگ سوئچ، کال ختم کرنے کے بٹن بھی پہلے سے واضح نظر آئیں گے۔
علاوہ ازیں واٹس ایپ نے گروپ چیٹ کالنگ فیچر کے انٹرفیس میں بھی اسی طرز کی تبدیلی کی ہے، جہاں آپ کو کالنگ میں شامل دوست سرمئی باکسز میں نظر آئیں گے اور جب کوئی بات کرے گا تو اُس پر آؤٹ لائن بن جائے گی۔
کالنگ انٹر فیس تبدیلی کی سہولت بیٹا ورژن 2.22.54 صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
0 Comments