شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

Ad Code

Responsive Advertisement

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

 

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

دتہ خیل: شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

دتہ خیل: 
شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

ایک دہشت گرد کی شناخت عصمت اللہ عرف حافظ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے دہشت گرد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جس میں سب مشین گنز، ہینڈ گرنیڈ اور کثیر تعداد میں کیلیبر راؤنڈز شامل ہیں۔

ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

Post a Comment

0 Comments