یوکرین نے روس کیخلاف عالمی عدالت میں نسل کشی کا مقدمہ کردیا

Ad Code

Responsive Advertisement

یوکرین نے روس کیخلاف عالمی عدالت میں نسل کشی کا مقدمہ کردیا

 

یوکرین نے روس کیخلاف عالمی عدالت میں نسل کشی کا مقدمہ کردیا

کیف: یوکرین نے عالمی عدالت انصاف میں روس کیخلاف نسل کشی کا مقدمہ دائرکردیا۔


کیف: 
یوکرین نے عالمی عدالت انصاف میں روس کیخلاف نسل کشی کا مقدمہ دائرکردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں روس کیخلاف مقدمے میں یوکرین پرروسی حملے فوری طورپررکوانے کی استدعا کی گئی ہے۔

یوکرین نے عدالت سے روس سے یوکرین پرکئے گئے حملے میں ہوئے نقصان کا ہرجانہ دلوانے کی درخواست بھی کی ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے دارالحکومت کیف میں صبح سویرے دھماکے سنائی دئیے۔ کیف میں نافذ کرفیو ختم کردیا گیا ہے۔ کیف میں پرچون کی دکانیں کھل گئی ہیں اوربپلک ٹرانسپورٹ چلنے لگی ہے۔

یوکرینی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ روسی افواج ہرطرف سے حملے کررہی ہیں۔ اتواریوکرین کی افواج کے لئے مشکل دن رہا۔

یوکرین کی صورتحال پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا  ہنگامی اجلاس آج ہوگا۔اجلاس میں تمام 193 رکن ممالک شرکت کریں گے۔

Post a Comment

0 Comments