نوکوٹ میں 2 لڑکیوں سے 20 ملزمان کی اجتماعی زیادتی، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا نوٹس

Ad Code

Responsive Advertisement

نوکوٹ میں 2 لڑکیوں سے 20 ملزمان کی اجتماعی زیادتی، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا نوٹس

نوکوٹ میں 2 لڑکیوں سے 20 ملزمان کی اجتماعی زیادتی، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا نوٹس

نوکوٹ میں 2 لڑکیوں سے 20 ملزمان کی اجتماعی زیادتی، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا نوٹس

کراچی: 
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے نو کوٹ میں 2 بچیوں کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقع کی شائع ہونے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے میر پور خاص کے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو طلب کرلیا۔

سندھ کے شہر نو کوٹ میں 2 بچیوں کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقع کی شائع ہونے والی خبروں کا چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس احمد علی شیخ نے میرپور خاص کے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو طلب کرلیا، چیف جسٹس نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میرپور خاص کو 15 فروری دوپہر 12 بجے رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ اس حوالے سے رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے اتوار کو نوکوٹ تھانہ کی حدود میں میں اسلحہ بردار ملزمان ایک گھر میں گھس کر 13 سالہ بچی سمیت 2 لڑکیوں کو اغوا کرلیا، درندوں نے انہیں رات بھر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اگلے روز لڑکیوں کو ایک پولیس اہلکار کے گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

Post a Comment

0 Comments