طوبیٰ انور نے عامر لیاقت سے خلع لے لی
طوبیٰ انور جو عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ تھیں انہوں نے آج اپنے تعلقات کے حوالے سے ایک ٹویٹ کر کے سب کو حیران کردیا کیونکہ اس میں انہوں نے عامر لیاقت سے علیحدگی کی تصدیق کی۔
انہوں نے لکھا کہ ’میرے قریبی رشتے دار اور دوست اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ میں نے 14 ماہ قبل ہی شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، جس کے بعد صلح کی کوئی صورت نظر نہیں آئی‘۔
یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت حسین نے 18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی کرلی
طوبیٰ انور نے لکھا کہ کوئی راستہ نہ ملنے پر انہوں نے مجبورا علیحدگی (خلع) لی، یہ مشکل وقت ضرور ہے مگر یقین ہے کہ اللہ نے یہ بہتر ہی فیصلہ کیا ہوگا۔ اس کےساتھ ہی انہوں نے اپیل کی کہ ’میں مشکل میں ہوں لہذا میری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے‘۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی پروگراموں کے میزبان عامر لیاقت اور طوبیٰ انور 2018 میں ازدواجی بندھن میں بندھے تھے، جس کے بعد عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ نے اُن سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
0 Comments