روس یوکرین تنازع پر صحافی کی 6 زبانوں میں احوال بتانے کی ویڈیو وائرل

Ad Code

Responsive Advertisement

روس یوکرین تنازع پر صحافی کی 6 زبانوں میں احوال بتانے کی ویڈیو وائرل

 

روس یوکرین تنازع پر صحافی کی 6 زبانوں میں احوال بتانے کی ویڈیو وائرل

کیف: روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازعے کی چھ مختلف ٹی وی چینلز کیلئے الگ الگ زبانوں میں رپورٹنگ کرنے والا صحافی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔


کیف: 
روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازعے کی چھ مختلف ٹی وی چینلز کیلئے الگ الگ زبانوں میں رپورٹنگ کرنے والا صحافی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے صحافی فلپ کروتھر امریکی خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کیلئے کام کرتے ہیں اور اس وقت یوکرین کے دارالحکومت کیف میں صحافتی ذمہ داریوں کے لیے موجود ہیں۔

فلپ کروتھر کو یوکرین کے دارالحکومت کیف سے چھ مخلتف ٹی وی چینلز کیلئے چھ مختلف زبانوں میں رپورٹنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے، وہ انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، جرمن، ولندیزی اور لکسمبرگش زبانوں میں رپورٹنگ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

اس مختلف منفرد صاحیت کی ویڈیو ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جسے اب تک دو کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔


Post a Comment

0 Comments