پیرو میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ

Ad Code

Responsive Advertisement

پیرو میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ

 

پیرو میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ

لیما: جنوبی امریکی ملک پیرو میں مسافر بردار طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

لیما: 
جنوبی امریکی ملک پیرو میں مسافر بردار طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی امریکی ملک پیرو کے تفریحی مقام نازکا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ کیسنا 207 نے پانچ سیاحوں اور عملے کے دو ارکان کو لے کر ماریہ رچی ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی۔

اُڑان کے کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارے کو ایئرپورٹ سے کچھ دوری پر ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوتے دیکھا گیا۔

زمین پر گرتے ہوئے طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے طیارے میں لگی آگ کو بجھایا اور ملبے سے 7 جلی ہوئی لاشیں نکالیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

ہلاک ہونے والے پانچوں مسافروں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور وہ تفریح کی غرض سے نازکا آئے تھے جب کہ عملے کے دو ارکان میں پائلٹ بھی شامل ہے۔

سول ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

Post a Comment

0 Comments