یوکرین سے متعدد پاکستانی پولینڈ منتقل، وطن واپسی کیلیے پی آئی اے پروازیں کل روانہ ہوں گی

Ad Code

Responsive Advertisement

یوکرین سے متعدد پاکستانی پولینڈ منتقل، وطن واپسی کیلیے پی آئی اے پروازیں کل روانہ ہوں گی

 

یوکرین سے متعدد پاکستانی پولینڈ منتقل، وطن واپسی کیلیے پی آئی اے پروازیں کل روانہ ہوں گی

کیف: یوکرین سے درجنوں پاکستانی طلباء کو پولینڈ منتقل کردیا گیا جنہیں لانے کے لیے پی آئی اے کی پروازیں کل روانہ ہوں گی۔


کیف: 
یوکرین سے درجنوں پاکستانی طلباء کو پولینڈ منتقل کردیا گیا جنہیں لانے کے لیے پی آئی اے کی پروازیں کل روانہ ہوں گی۔

 نیوز کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ یوکرین نے 35 پاکستانی طلباء کو پولینڈ منتقل کردیا۔ طلباء پولینڈ میں سرحد کے قریب قائم کیمپ میں پہنچ گئے۔

طلبا کی آمد کے بعد سے پولینڈ میں پاکستان کا سفارتخانہ طلباء کو اب وارسا پہنچانے کے انتظامات کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر ہونے والے حملے کے بعد دو ہزار سے زائد پاکستانی طالب علم اور شہری یوکرین میں محصور ہیں، جنہوں نے اپنی باحفاظت وطن واپسی کے لیے حکومت سے درخواست بھی کی تھی۔

یوکرین میں قائم پاکستان سفارت خانے نے اس درخواست پر وہاں پھنسے تمام پاکستانی طلبا کو ملک سے نکلنے کے لیے فوری طور پر ٹرنوپل شہر پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔

اسی ضمن میں پی آئی اے نے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے فضائی آپریشن ترتیب دے دیا ہے۔ اتوار کے روز دو پروازیں پاکستان سے پولینڈ روانہ کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

بڑے جہازوں کے آپریشن کے لیے یوکرین پولینڈ سرحد کے قریب شہروں خصوصا لبلن ائیرپورٹ پر انتظامات ناکافی ہیں اس لیے پروازیں ممکنہ طور پر پولینڈ کے دارالحکومت وارسا پہنچیں گی تاہم پروازوں کی حتمی روانگی لوگوں کے پولینڈ پہنچنے کے بعد ہوگی۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق پاکستانی سفارت خانہ تمام ایسے افراد سے رابطہ کررہا ہے اور انہیں معلومات مہیا کررہا ہے، پی آئی اے کی انتظامیہ، وزارت خارجہ اور پاکستانی سفارتی عملے سے مکمل رابطے میں ہے۔

یوکرین میں تعینات پاکستان کے سفیر نوئیل اسرائیل کھوکھر نے کہا ہے کہ یوکرین میں پاکستان کے تقریبا تین ہزار طلباء موجود تھے، زیادہ تر طلباء یوکرین سے جاچکے ہیں اور صرف پانچ یا چھ سو طلباء ابھی یوکرین میں موجودہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین سے انخلاء کے عمل میں بہت سی مشکلات ہیں، یوکرین میں فلائٹس بند ہیں، پمپس پر پٹرول دستیاب نہیں، بینکنگ سسٹم بیٹھ چکا ہے، فائرنگ اور میزائل حملے ہو رہے ہیں پھر بھی طلباء سمیت تمام پاکستانیوں کے انخلاء کا عمل جاری ہے، بہت جلد تمام پاکستانیوں کو یوکرین سے نکال لیا جائے گا۔

پاکستانی سفیر نے بتایا ہے کہ اب تک 62 افراد کو یوکرین سے نکالا جاچکا ہے جن میں سفارت خانے کے عملے کے 21 اہل خانہ بھی شامل ہیں، 59 افراد یوکرین پولینڈ کی بارڈر کراسنگ پر ہیں اور 79 افراد اب بارڈر کراسنگ کے راستے پر ہیں۔

سفیر کے مطابق 67 طلباء یوکرین پولینڈ کی سرحد اور سفارت خانے کے عملے کے 12 افراد یوکرین رومانیہ سرحد کی طرف جارہے ہیں، کیف سے 104 طلباء ٹرین میں دوپہر کو پہنچ رہے ہیں، 20 طلباء کو کیف سے سفارت خانے کی طرف سے دی گئی بس کے ذریعے نکالا جا رہا ہے۔

Post a Comment

0 Comments