روس کے یوکرین پر حملے میں 8شہری ہلاک،جوابی کارروائی میں 5 روسی طیارے اورایک ہیلی کاپٹر تباہ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی یوکرین میں شیلنگ سے 8 شہری ہلاک اور9 زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں یوکرین کا ایک فوجی بھی شامل ہے۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے زمیبنی دستے یوکرین کے مختلف علاقوں میں داخل ہوگئے ہیں جبکہ یوکرین میں متعدد فوجی اڈے تباہ کردئیے گئے ہیں۔
یوکرین کے وزیرخارجہ دیمترو کیلیبا نے کہا ہے کہ روسی صدرنے یوکرین پرحملہ کردیا۔ دارالحکومت کیف دھماکوں سے گونج اٹھا۔
BREAKING VIDEO: RUSSIAN CRUISE MISSILE STRIKES AIRFIELD IN UKRAINE.
#WWIII pic.twitter.com/HgroaKLmYJThe footage being received is unbelievable. #Ukraine #Kyiv #Russia pic.twitter.com/1AYiNuoQzp
— Omar Noticias (@obeagis) February 24, 2022
— ANONCAT REPORTS 🐈⬛🏴 (@anoncatnews) February 24, 2022
یوکرینی وزیرخارجہ دیمترو کیلیبا نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ روسی صدرولادی میرپیوٹن نے یوکرین پرپوری قوت سے حملہ کردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں پرحملے کئے گئے ہیں۔ دنیا صدرپیوٹن کوروکے۔ یہ عملی اقدامات کرنے کا وقت ہے۔ہم ہرقیمت پراپنے ملک کا دفاع کریں گے اورکامیاب ہوں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کیف، ڈونباس، اڈیسہ ماریوپول سمیت یوکرین کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی زوردار آوازیں آرہی ہیں۔ روسی فوج نے یوکرین کے فوجی اڈوں کو بھی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
0 Comments