آسٹریلوی ٹیم 24 سال بعد سخت سیکیورٹی میں آج رات پاکستانی سرزمین پر قدم رکھے گی

Ad Code

Responsive Advertisement

آسٹریلوی ٹیم 24 سال بعد سخت سیکیورٹی میں آج رات پاکستانی سرزمین پر قدم رکھے گی

 

آسٹریلوی ٹیم 24 سال بعد سخت سیکیورٹی میں آج رات پاکستانی سرزمین پر قدم رکھے گی

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم چوبیس سال بعد آج رات گئے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستانی سرزمین ہر قدم رکھے گی، مہمان ٹیم کو سخت سیکیورٹی حصار میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا جائے گا۔


آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم چوبیس سال بعد آج رات گئے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستانی سرزمین ہر قدم رکھے گی، مہمان ٹیم کو سخت سیکیورٹی حصار میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا جائے گا۔

ایک روز آئسولیشن میں گزارنے کے بعد کینگروز اتوار سے ٹریننگ کرسکیں گے، آسٹریلوی ٹورنگ پارٹی کے میڈیا مینجر پہلے سے ہی راولپنڈی میں موجود ہیں،میڈیا کو مہمان ٹیم کے آمد کور کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، دونوں کرکٹ بورڈ تصاویر اور ویڈیوز جاری کریں گے۔

دوسری جانب قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان کا آج آئسولیشن میں میں آخری روز ہے، اتوار کی صبح کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن شیڈول کیا گیا ہے۔

کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد اور نسیم شاہ بھی ٹریننگ کا حصہ ہوں گے، پاکستان اور آسٹریلیا کے کپتانوں کی پریس کانفرنس اور ٹرافی کی رونمائی کا شیڈول آج طے کرلیا جائے گا، پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے کھیلا جانا ہے۔

Post a Comment

0 Comments