شادیاں کرنے کے ماہر عامر لیاقت حسین نے 18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی کرلی

Ad Code

Responsive Advertisement

شادیاں کرنے کے ماہر عامر لیاقت حسین نے 18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی کرلی

 

عامر لیاقت حسین نے 18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی کرلی

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور رمضان شوکے میزبان عامر لیاقت حسین نے 18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی کرلی۔

کراچی: 
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور رمضان شوکے میزبان عامر لیاقت حسین نے 18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی کرلی۔
عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کرتے ہوئے کہا گزشتہ رات میں 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا۔ دانیہ کا تعلق جنوبی پنجاب کے علاقے لودھراں کے معزز نجیب الطرفین ’’سادات‘‘ خاندان سے ہے۔ عامر لیاقت نے اپنی تیسری بیوی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

عامر لیاقت نے اپنی نئی نویلی دلہن کے بارے میں مزید بتایا کہ ان کی بیوی سرائیکی، دلکش، سادہ اور پیاری ہے۔ انہوں نے کہا میں اپنےتمام خیرخواہوں سے ہمارے لیے دعا کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ میں ابھی حال ہی میں اپنی زندگی کے سیاہ دور سے گزرا ہوں جو کہ ایک غلط موڑ  تھا۔

یہ بھی پڑھیں: طوبیٰ انور نے عامر لیاقت سے خلع لے لی

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی عامر لیاقت کی سابق دوسری اہلیہ طوبیٰ انور نے عامر لیاقت سے خلع لینے کی تصدیق کی تھی۔ اور خلع کے محض ایک روز بعد ہی عامر لیاقت نے تیسری شادی کرنے کا اعلان کردیا۔

واضح رہے پی ٹی آئی کے رہنما عامر لیاقت نے 2018 میں سیدہ طوبیٰ سے شادی کی تھی۔ یہ ان کی دوسری شادی تھی۔ ان کی پہلی بیوی سیدہ بشریٰ اقبال نے دسمبر 2020 میں اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا تھا کہ انہیں ان کے سابقہ شوہر نے طلاق دے دی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت نے انہیں طلاق طوبٰی انور کے کہنے پر ایک فون کال پر دی تھی۔

Post a Comment

0 Comments